menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zulm o Behisi Ki Tareekh Aur Cheete Ka Jigar

26 0
06.07.2026

ظلم و بے حسی کی تاریخ اور چیتے کا جگر

انسانی تاریخ نے ظلم کی اتنی بے رحمانہ تاریخ نہیں دیکھی ہوگی، مظلوموں کی بے بسی کی اور نہ عالمی اداروں کی اتنی بے حسی کی۔ پوری دنیا بشمول بعض مسلم ممالک نے اسرائیل کو جارحانہ و توسیع پسندانہ عزائم کے تکمیل کی غیر اعلانیہ چھٹی دے رکھی ہے۔ پہلے فلسطین پھر غزہ اور اب لبنان۔ ظالم اتنا خود سر کہ اب OIC اور اقوام متحدہ روایتی مذمتی اجلاس بلانے کی بے سود زحمت بھی نہیں کرتے۔ اسرائیل اپنے سرپرست امریکہ کے سر پر عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتا پھرتا ہے مگر اسے کوئی لگام ڈالنے کو تیار نہیں۔

عالمی ادارے کی غزہ پر رپورٹ پر کلیجہ منہ کو آتا ہے اور ندامت بلکہ بے ضمیری پر روح شرمندہ ہوتی ہے کہ غزہ میں 21 ہزار بچوں کو براہ راست گولیاں ماری گئیں جن میں 450 بچوں کی عمریں 6 ماہ سے کم۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت سے ہلاکو تو شرمندہ ہوگا مگر تاریخ انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مسلم دنیا کی بے حسی کا نوحہ بھی لکھے گی۔ کہیں مفادات کی زنجیروں نے ممالک کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے سے روک رکھا ہے تو کہیں جرم ضعیفی پاوں کی بیڑیاں۔ شیطان یاہو اور درندے مودی کی دوستی یونہی نہیں دونوں انسانیت کے قاتل اور مسلم دشمنی میں اندھے۔

یہ کہنا کتنا تلخ ہے کہ تاریخ اگر بے رحم اسرائیل اور قاتل مودی پر لعنت بھیجے گی تو ظلم و بربریت پر خاموشی کے جرم سے مسلم بھی تو نہیں بچ پائیں گے۔ کیا غزہ، فلسطین اور کشمیر میں قتل ہونے والے معصوم بچوں کا ہاتھ روز........

© Daily Urdu (Blogs)