menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Abraham Accord Ka Jaal, Makkah Moahida Aur Yemeni Baghi

39 0
17.09.2026

ابراھم اکارڈ کا جال مکہ معائدہ اور یمنی باغی

حرمین پر حملے کی فوٹیج سے روح کانپ اٹھی اگر یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے تھا تو انہوں نے اپنی بربادی کا سامان خود ہی کر لیا اور اگر یہ کسی اور اسپائلر کی جسارت تھی تو امت مسلمہ کی غیرت کا امتحان۔ اس بات کے راوی معروف تجزیہ نگار مشاہد حسین سید کہ "سال تھا 1984 کا کہ جب امریکی صدر بش سینئر کی جانب سے اس وقت صدر جنرل ضیا الحق پر ایران کے خلاف محاذ کھولنے کا دباو تھا مگر پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی امریکی خواہش پوری کرنے سے انکاری رہا"۔

یہی وجہ رہی کہ سابق رہبر سید علی خامنہ ای جنرل ضیاء الحق کے کردار کے ہمیشہ معترف رہے۔ مگر بعض اوقات ممالک کے مفادات مشکل وقت میں نبھانے والوں کے بھی سامنے لا کھڑا کر دیتے ہیں۔ یمن کے انصار اور سعودی عرب تازہ مثالیں۔ ماضی قریب تک انصار اللہ اور امریکہ ایک دوسرے سے برسر پیکار رہے مگر آج دونوں غیر اعلانیہ حلیف۔ متحدہ عرب کے وزیر اعظم اور صدر پزشکیان کی برکس اجلاس میں آنکھیں چار ہوئیں برف پگھلی اور خیر سگالی کے جذبات دیکھنے کو ملے مگر سوال کہ تجدید تعلق کس قیمت پر؟ جبکہ سعودی عرب کہ جس نے باوجود امریکی دباؤ کے، ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت دی اور نہ بالواسطہ جنگ کا حصہ بنا۔ امن کے لیے پاکستانی کوششوں میں پیش پیش رہا مگر پھر بھی کچھ حد تک سہی ایران کے زیر اثر حوثیوں کے سعودی عرب........

© Daily Urdu (Blogs)