رافع بلوچ (Rafay Baloch)
حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی ڈیجیٹل ماہرین نے بھارتی دفاعی اداروں سمیت سینکڑوں اہم اداروں کی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل نظام کو معطل کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر ڈیجیٹل ورلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں ۔ انہی میں ایک نام رافع بلوچ کا ہے۔ یہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی کنسلٹنٹ اور ایتھیکل ہیکر کی حیثیت سے معروف ہے، جس کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو فیس بک ، پے پال، گوگل، ایپل اور مائیکرو سافٹ سمیت دنیا کی دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے تسلیم کیا۔ یہ کتنی حیران کن اور دلچسپ بات ہے کہ پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی ،جس کا شمار دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں بھی نہیں ہوتا، اس یو نیورسٹی سے تعلیم حاصل کر نے والے رافع بلوچ نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ورلڈ میںپاکستان کا نام روشن کیا۔
’’عید پر صفائی کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کروں گی،کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں‘‘: وزیر اعلیٰ کی گزشتہ سال کی طرح فینائل اورعرق گلاب چھڑکنے کی ہدایترافع بلوچ کے کارناموں اور کامیابیوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا گروپس جیسے کہ فوربز ، بی بی سی، وال سٹریٹ جرنل اور ایکسپریس ٹریبیون جیسے جریدوں میں ان پر پورے پورے مضامین شائع کیے جا چکے ہیں،انہیں دنیا کے 15بہترین ایتھیکل ہیکرز میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہیں چیک مارکس کے ذریعے 2014ءکے ٹاپ 15ایتھیکل ہیکرز کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
........
© Daily Pakistan (Urdu)
