menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   آرنلڈ شوازنیگر                   (2)

8 0
31.05.2025

آرنلڈ مسٹر اولمپیا (Mr. Olympia)کا اعزاز اپنے نام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے 1969ء میں پہلی کوشش کی اور اس وقت کے تین مرتبہ کے چیمپئن سرجیو اولیوا (Sergio Oliva)سے شکست کھا گئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے برس خود کوپہلے سے بہتر بناکر پیش کیا۔ ان کی محنت رنگ لے آئی اور1970 ء میں انہیں مسٹر اولمپیا (Mr. Olympia)کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔آرنلڈ 23برس کی عمر میں مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والے مسٹر اولمپیا کی تاریخ کے سب سے نوجوان تن ساز بھی کہلائے۔ اپنی زندگی کی اس سب سے بڑی کامیابی کے بعد آرنلڈ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، انہوں نے اگلے پندرہ سال وہ کامیابیاں سمیٹیں، جس کا تصور کرنا بھی آسٹریا کے کسی عام باشندے کیلئے ممکن نہیں تھا۔

میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب 5 موسیقار اغوا کے بعد قتل

آرنلڈ شوازنیگر نے باڈی بلڈنگ میں تو ڈھیروں کامیابیاں سمیٹ لی تھیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی منزل یعنی ”ہالی وڈ (Hollywood)“ فلم انڈسٹری سے اپنی نظریں نہیں ہٹائیں، ان کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ ریگ پارک کی طرح ہالی وڈ کے کامیاب اداکار بنیں گے۔ پانچ(5)مرتبہ مسٹر اولمپیا کا اعزاز حاصل کر کے آرنلڈ بہت سے مشہور ہدایتکاروں کی نظروں میں آ چکے تھے لیکن یہاں مسئلہ یہ تھا کہ آرنلڈ کی انگریزی کمزور اور لہجہ بھی عجیب تھا جس کی وجہ سے بہت سی فلموں کیلئے انہیں مسترد بھی کیا گیا۔ وقت گزرتا گیا، لیکن آرنلڈ نے کوشش جاری رکھی اور آخر 1970ء میں انہیں........

© Daily Pakistan (Urdu)