menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   جہاں جہاں سیلاب وہاں وہا ں المصطفیٰ   (قسط1)

7 0
previous day

جمعرات کی دوپہرالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جاری خدمات سے آگاہی کے لئے منعقدہ خصوصی نشست میں دل کو ایقان کی دولت سے سرفراز کرنے والے حقائق کو جاننے کا موقع ملا۔ اس نشست کی دعوت برادرم نواز کھرل نے دی توساتھ ہی برادرم ضیاء الحق نقشبندی کا حکم بھی موصول ہو گیا کہ شرکت لازمی ہے۔

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ہیڈ آف میڈیا اینڈپبلک ریلیشنز برادرم نواز کھرل نے صحافیوں کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ملک گیر سرگرمیوں کا احوال سنانا شروع کیا تو جہاں اربوں روپے، قیمتی جانوں کے نقصان کے ذکر نے رنجیدہ کیا وہاں دل کو تسلی ہوئی کہ پاکستان میں دردمند دل رکھنے والے افراد اور ادارے جذبہ خدمت خلق سے لبریز ہوکر دکھی انسانیت کے مداوے کے لئے سرگرم ہیں۔

محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ

المصطفیٰ ٹرسٹ کی سیلاب متاثرین کی بحالی، دلجوئی اور خدمت کی تفصیلات اتنی طویل ہے کہ ایک کالم میں نہیں سما سکتیں۔ لہٰذا میں اس عظیم خدمت کے احوال کو دو اقساط میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔

پنجاب، خیبرپختو نخوا اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع کے 200 سے زائد دیہات اور موضع جات ایسے تھے،جہاں المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔946,620 پکے پکائے کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لئے 16 میڈیکل کیمپوں کا اجرا ء کیا گیا جہاں سے 5,800 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ جو علاقے زیادہ متاثرہ تھے وہاں 10 خیمہ بستیاں بسائی گئیں،........

© Daily Pakistan (Urdu)