ادارتی نوٹ
فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں اور توسیع پسندانہ منصوبوںکیخلاف عالمی ضمیر کی بیداری کا ایک واضح مظاہرہ گزشتہ روز پانچ یورپی ملکوں برطانیہ، کنیڈا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے کی جانب سے فلسطینیو کے خلاف تشدد کوہوا دینے میںبہت نمایاں دو اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کرنے کے مشترکہ اقدام کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ پر سفری اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یہ دونوں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے سربراہ ہیں اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کمزور حکومت کو قائم رکھنے میں معاون ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم دو ریاستی حل کیلئے پرعزم ہیں جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے تحفظ اور وقار کی ضمانت اور خطے میں طویل........
© Daily Jang
