27 اکتوبر: یومِ سیاہ کشمیر
27 اکتوبر: یومِ سیاہ کشمیر
جموں و کشمیر کی ریاست 1846 کے معاہدہ امرتسر سے وجود میں آئی۔ اس معاہدے کے تحت انگریزوں نے یہ علاقہ مہاراجہ گلاب سنگھ کو فروخت کیا۔ ریاست کی آبادی کی اکثریت مسلمان تھی، جبکہ حکمران ڈوگرا ہندو خاندان تھا۔ بیسویں صدی میں شیخ عبداللہ کی نیشنل کانفرنس اور مسلم کانفرنس جیسی جماعتیں مہاراجہ کی حکمرانی کے خلاف سرگرم ہوئیں۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے غیر مقبول راج کے خلاف 1947 کے اوائل میں پونچھ میں بغاوت شروع ہوئی ۔ برطانوی ہند کی تقسیم کے فارمولے کے مطابق آبادی کو سامنے رکھ کر بھارت یا پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کرنا تھا اور چونکہ جموں و کشمیر مسلم اکثریت کے علاقے تھے تو کشمیر کا فطری اور بنیادی الحاق پاکستان سے ہونا تھا مگر مہاراجہ ہری سنگھ نے یہ فیصلہ مؤخر کر دیا اور 26 اکتوبر کو غیر قانونی طور پر بھارت سے الحاق کر دیا اور 27 اکتوبر کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوج اتار دی۔ دنیا بھر کے کشمیری اور پاکستانی عوام 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ 27 اکتوبر، 1947 میں سری نگر میں بھارتی فوج کے اترنے کے ساتھ جو ظلم و بربریت کی داستان شروع ہوئی تھی وہ آج 79 سال بعد بھی جاری ہے۔ پاکستان میں اس دن کو اس تنازع کے آغاز کے طور پر یاد کیا........
