menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

یوم آزادی، باکسنگ اور بچپن کی یادیں

19 0
19.08.2026

یوم آزادی، باکسنگ اور بچپن کی یادیں

یومِ آزادی پر پچھلے کئی برس سے یہ معمول رہا ہے کہ کسی نہ کسی تقریب کا حصہ بننے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس بار انٹرنیشنل باکسر جناب طارق محمود میر نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے آزادی باکسنگ مقابلوں میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی۔ میں اس وقت ساتویں جماعت کا طالب علم تھا جب نیشنل سپورٹس اینڈ ٹریننگ کوچنگ سنٹر، فیروز پور روڈ میں، عین اسی جگہ باکسنگ کے ذریعے کھیلوں کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔کچھ عرصے بعد ہماری رہائش کوٹ لکھپت منتقل ہوگئی۔ گارڈن ٹاؤن میں واقع کوچنگ سنٹر تک روزانہ آنا میرے لیے مشکل ہوگیا تو باکسنگ کا سلسلہ زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا۔ پھر زندگی نے مجھے باڈی بلڈنگ کی طرف موڑ دیا۔ یوں کھیل کا میدان تو رہا مگر کھیل بدل گیا۔ اس بار میں مناہل کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ خواہش تھی کہ اسے اپنے ماضی کے کچھ خوشگوار نقوش دکھاؤں، وہ جگہیں دکھاؤں جہاں ایک زمانے میں میرے خوابوں نے آنکھ کھولی تھی۔ شاید ہم سب کے اندر ایک ایسا شہر، ایک ایسا محلہ اور کچھ ایسی جگہیں ضرور موجود ہوتی ہیں جہاں وقت گزرنے کے باوجود ہماری یادیں وہیں کھڑی رہتی ہیں۔کوچنگ سنٹر میں داخل ہوا تو ایک طرف آج کی سرگرمیاں دیکھ کر خوشی ہوئی اور دوسری طرف ماضی کی تصویریں ذہن میں چلنے لگیں۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر نورش صباح خاصی متحرک دکھائی دیں۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کا جوش قابلِ دید تھا۔ طارق میر صاحب بھی ان کی صلاحیتوں اور کھیلوں کے لیے ان کی خدمات کے بہت مداح ہیں۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر امید پیدا ہوتی ہے........

© Daily 92 Roznama