5فروری یوم یکجہتی کشمیر!!
5فروری کا دِن مظلوم کشمیریوں کیساتھ پاکستان کی بھرپور حمایت اور عظیم کشمیری ماں،بہنوں ،ثپوتوں،کی قربانیوں اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اوربھرپور اظہار یکجہتی کا دِن ہے۔وطن عزیز پاکستان اِس دن اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا بھرپور اظہار کرتاہے اور اقوام عالم پرباور کرایا جاتاہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دیں اور بھارت کی سفاک افواج اور فسطائیت بھری بھارتی حکومت سے کشمیر جنت نظیرکوپاک کیاجائے ۔5فروری کوپاکستان اور آزاد جموں کشمیر (AJK) بھر میں لوگ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں اوریہ دن ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دن ہے جو دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں منایاجاتا ہے اور بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیاجاتا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار 1990 میں سابق وزیر اعظم پاکستان وصدرمسلم لیگ (ن)میاں محمد نوازشریف کی کال پراپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اقوام عالم پرمسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگرکرنے کیلئے منایاگیا۔5فروری 1990 کونہ صرف........
