آزاد کشمیر: احتجاجی ...
کلعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں اور احتجاج نے آزادکشمیر جیسے پرامن خطے کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کردیا ہے عام آدمی سے متعلقہ 2 مطالبات آٹے اور بجلی سے شروع ہونے والی تحریک ابتدائی دونوں مطالبات منظور ہونے کے بعد 38مطالبات اور پھر بعض انتہائی انوکھے اور عجیب وغریب اضافی مطالبات تک جا پہنچی اورآخر میں ایک دو مطالبات خاص طور پر مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈلاک کا شکار ہوگئی راولاکوٹ دریک میں جاری دھرنے میں بعض مقررین کی باغیانہ تقاریر نے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے لاک ڈان اور ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام الناس کی زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے آج اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ احتجاج سے آزادکشمیر کے عوام نے کیا کھویا کیا پایا؟گزشتہ 15/16 سال سے آزادکشمیر میں اقتدار کے میوزیکل چیئر کے کھیل نے سیاسی عدم استحکام کو جنم دیا بار بار وزرائے اعظم کی تبدیلی، ممبران اسمبلی کی آئے روز کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی روش ،کرپشن، بدانتظامی، نااہلیوں اور حکومتی شاہ خرچیوں نے عام آدمی کو سیاست سے بد ظن کیا ہوا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ جب سستے آٹے اور سستی........
