وزیر اعظم یوتھ پروگرام ...
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے دیکھا جائے تو نوجوان کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہماری قومی آبادی کا 67 فیصد 30 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے۔ نوجوان ہنر، عزم اور کچھ کر دکھانے کے جذبہ سے معمور ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عزم ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کو وہ ہنر، وہ تربیت اور وہ مواقع ملنے چاہئیں جو اسے قومی معیشت کا فعال شراکت دار بنا ئیں جو کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا عملی اظہار ہے۔ نوجوانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے۔ نیوٹیک کے ذریعے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 5 لاکھ 15 ہزار نوجوانوں کو جدید اور روایتی فنی تربیت فراہم کی ہے۔ ان تربیت یافتہ نوجوانوں میں سے 53 فیصد ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس پروگرام میں آئی ٹی پر مبنی تربیت کے ذریعے خواتین کی معاشی خود مختاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تا کہ گھر بیٹھے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل معیشت میں بہنیں اور بیٹیاں بھی برابر کی شریک ہوں۔ اگر ہنر ایک گاڑی ہے، تو سرمایہ اس گاڑی کا ایندھن ہے۔ پرائم منسٹر یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم آج پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے........
