اورنگی ٹاؤن کا المیہ: ریاستی کمزوری اور ہجوم کے ہاتھوں انصاف
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کے قتل اور بعد ازاں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ ہمارے معاشرتی زوال، ریاستی کمزوری اور اجتماعی عدم برداشت کی ایک نہایت خوفناک تصویر پیش کرتا ہے۔
افسوسناک واقعہ جہاں ایک بے گناہ شہری کے قتل کا دکھ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، وہیں ایک اور سنگین پہلو یہ بھی ہے کہ عوام نے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ایک انسان کو انتہائی بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شہر قائد میں پیش آنے والا یہ سانحہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جو ہمارے شہریوں کو پولیس، عدالت اور ریاستی نظام سے مایوس کر کے خود منصف، خود جلاد بننے پر مجبور کر دیتی ہیں؟
افسوناک واقعے کی بنیادی وجوہات
اس سانحے کی پہلی اور سب سے بڑی وجہ شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم ہے، ملک کے مختلف شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، چھینا جھپٹی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہو رہی ہیں۔
آئے روز پیش آنے والی وارداتوں کے بعد عوام کا یہ تاثر بن چکا ہے کہ مجرم گرفتار ہو بھی جائیں تو چند دن میں ضمانت پر رہا ہو جاتے........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein