آٹا بحران اور دعوے؟
خیبر پختونخوا میں آٹا بحران میں ایک بار پھر شدت آنے کی وجہ سے عوام کیلئے صورتحال پریشان کن بن گئی ہے، تازہ خبروں کے مطابق صوبے میں آٹے کا سٹاک صرف 15 دن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہی رہ گیا ہے، گزشتہ روز صوبائی حکومت کے بعض حلقوں کے مطابق اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تاکہ وہاں سے فیصلہ حاصل کر کے پنجاب حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کو روکا جا سکے جس کے تحت وہاں سے صوبہ خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی فراہمی پر حسب سابق ایک بارپھرپابندی لگادی گئی ہے، اس بحران نے صوبے میں جہاں عام لوگوں کیلئے آٹے کے تھیلوں کی........
© Mashriq
