تحریک انصاف کے مطالبات
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں نہ تو کسی آپریشن کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی صوبائی حکومت کسی آپریشن کے حق میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حقیقی جد و جہد آزادی کی جنگ ہے، اور خیبر پختونخوا حکومت ہر سطح پر آئین کی پاسداری کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی، وزیر اعلیٰ نے عدلیہ سے انصاف کے مطابق فیصلے کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالا دستی ملک میں سب پر فرض ہے اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس کیلئے جد و جہد کی ہے، جہاں تک صوبے میں آپریشن کا تعلق ہے تو اصولی طور پر وزیر اعلیٰ کے خیالات سے عدم اتفاق کا کوئی جواز نظر نہیں آتا، مگر وزیر اعلیٰ کے مطالبات کے حوالے سے مسئلے کے دوسرے پہلو کو بھی سامنے رکھ کر اور حقیقت حال کا ادراک کرکے ہی مناسب رویہ اختیار کرنا پڑے گا بلکہ در حقیقت اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے، آپریشن کے حوالے سے سب سے پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ وہ کیا حالات ہیں جن کی وجہ سے وفاق کو عسکری قیادت کو بہ امر مجبوری مبینہ دہشتگردوں جن کو حالات کے تناظر میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند سے موسوم کیا جاتا ہے ، کیخلاف صرف ان علاقوں میں آپریشن کی اجازت دینے پر آمادہ ہونا پڑا ہے، اس ضمن میں وفاق کی جانب سے جو مؤقف اختیار کیا گیا ہے........
© Mashriq
