بارشوں اور موسمی تغیرات کا چیلنج
خیبر پختونخوا میں امسال مون سون کی بارشوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات سے واسطہ پڑا سیاحوں کے ایک پورے خاندان کے سیلاب میں بہہ جانا بطور خا ص وہ افسوسناک واقعہ تھا جس کے بارے سرکاری رپورٹ ہی اب تک مرتب ہونے سے زائد کسی ٹھوس کارروائی اور اقدامات کا ہنوز انتظار ہے امر واقع یہ ہے کہ مون سون کا موسم جنوبی ایشیا میں سالانہ70سے 80 فیصد بارش لاتا ہے، جو بھارت میں جون کے اوائل میں اور پاکستان میں جون کے آخر میں آتا ہے، اور ستمبر تک جاری رہتا ہے۔سالانہ بارشیں زراعت، خوراک کی سلامتی، اور لاکھوں کسانوں کے روزگار کے لیے نہایت اہم ہیں۔جنوبی ایشیا تیزی سے گرم ہو رہا ہے، اور حالیہ برسوں میں یہاں موسم کے انداز بدل رہے ہیں، لیکن سائنس دانوں کو ابھی تک پوری طرح علم نہیں کہ کس طرح ایک گرم ہوتا ہوا سیارہ اس پیچیدہ موسمی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے لیے سب سے زیادہ حساس ہیں، اور اس کے24کروڑ باشندے اب زیادہ کثرت سے شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ 2022 میں پاکستان میں بے مثال........
© Mashriq
