اڑان پاکستان پروگرام۔ وزیراعظم کا خطاب
اسلام آباد میں اڑان پاکستان سمر سکالرز کیلئے منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ،2023ء میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا جبکہ مجھے یقین تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا ،انہوں نے کہا کہ ائی ایم ایف کیساتھ معاملات طے پا ئے ،ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، مؤثر اقدامات سے اقتصادی شعبے میں اشاریئے بہتر ہوئے، اس وقت مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک تھا، ہم نے مخلصانہ کوششیں کیں اور اللہ پر معاملہ چھوڑ دیا، ہمارا پالیسی ریٹ کم ہو کر 11 فیصد تک آگیا ہے جس سے بہتری ہوئی ہے، اب لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے، جہاں تک وزیراعظم کے دعوؤں کا تعلق ہے اس میں قطعاً شک نہیں کہ حکومتی اقدامات سے اقتصادی شعبے میں بہتری آئی ہے، تاہم یہ جو موجودہ اقدامات سے پہلے ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک ہونے کی وزیراعظم نے نشاندہی کی ہے اس کے اشاریئے نہ صرف تحریک انصاف کی غلط........
© Mashriq
