menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

لٹن داس کے طعنے

12 0
25.05.2026

کرکٹ ہو یا کوئی اور فیلڈ آپ کی عزت کام سے ہوتی ہے،پرفارمنس اچھی ہو تو کسی سے کچھ کہنا  نہیں پڑتا سب ویسے ہی عزت کرتے ہیں ، جب ایسا نہ ہو تو کچھ کم ظرف اپنی اصلیت دکھا دیتے ہیں۔

آپ کو یاد ہو گا کہ عامر سمیت بعض پاکستانی کرکٹرز کوہلی سے کتنے زیادہ متاثر ہوتے تھے، کبھی بیٹ لیتے تو کبھی شرٹ پر سائن کروا رہے ہوتے تھے،ذہنی طور پر کسی سے اتنا مرعوب بھی نہیں ہونا چاہیے ورنہ فیلڈ میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

البتہ لٹن داس جیسا رویہ بھی درست نہیں،فقرے بازی الگ بات لیکن کسی کو اشتعال دلانے کیلیے تضحیک  نہیں کرنی چاہیے، ان بنگلہ دیشی پلیئرز کی بھارت کیخلاف کھیلتے ہوئے آواز نہیں نکلتی،افغانی بھی اچھے بچے بن کر رہتے ہیں کہ شاید تابعداری کی وجہ سے آئی پی ایل کے معاہدے مل جائیں۔

پاکستانیوں کا یہ ریکارڈ ہے کہ ہم جس کے ساتھ اچھا کرتے ہیں وہی کبھی احسان نہیں مانتا،حالات اس نہج پر کیسے پہنچے کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، لٹن داس طعنے دینے لگے،یہ جاننے کیلیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں جب ہم دو ٹک،خیر یہ جملہ رہنے دیں کہیں لوگ برا نہ مان جائیں۔

تھوڑا بہتر کر کے کہتا ہوں کہ جب ہم اوسط درجے کی ٹیم سے لگاتار چار ٹیسٹ اور ہوم اینڈ اوے سیریز ہاریں گے تو ایسا ہی ہو گا،بنگلہ........

© Express News (Blog)