menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

یو اے ای ویزا کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا کرتے پاکستانی کیسا محسوس کرتے ہیں؟

12 0
30.11.2025

لاہور سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ندیم جوکہ مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، نے جب رواں سال اپنے پہلے تفریحی دبئی کے دورے کی منصوبہ بندی کی تو انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ سفر مہینوں کی طویل آزمائش میں بدل جائے گا۔

انہوں نے ایک ٹریول ایجنسی کے ذریعے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دی وہ بھی اس یقین کے ساتھ کہ یہ ایک ‘معمول کا عمل‘ ہے۔ لیکن ان کی درخواست پہلی مرتبہ جنوری میں اور پھر دوبارہ نومبر کے آغاز میں دو بار مسترد ہوگئی۔

جس ایجنسی نے ان کا کیس سنبھالا تھا، اس نے سادہ سا سبب بتایا کہ وہ ’40 سال سے کم عمر‘ ہیں اور کم عمر درخواست گزاروں کو زیادہ سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ندیم جنہوں نے اپنا پہلا نام ظاہر کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ وضاحت الجھن میں مزید اضافے کا باعث بنی جبکہ بہت سے مسافر بھی اس سے پریشان تھے۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا۔ میری عمر کا اس سے کیا تعلق؟ میں فل ٹائم ملازم ہوں اور میں نے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کروایا تھا۔ میرا ایک دوست فری لانسر ہے، پہلی کوشش میں ہی اسے ویزا مل گیا۔ میں نے تیسری بار درخواست دی ہے، دعا ہے کہ اس بار منظور ہو جائے لیکن یہ بہت تھکا دینے والا عمل رہا ہے‘۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے ویزا مسترد کیے جانے کے واقعات تواتر سے سامنے آ رہے ہیں حالانکہ خلیجی ملک کے پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ ابوظبی مشرق وسطیٰ میں اسلام آباد کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ترسیلاتِ زر کا بڑا ذریعہ بھی جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن مقیم ہیں۔

جمعرات کو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستانی پاسپورٹس پر کوئی رسمی پابندی نہیں ہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری جو کمیٹی کی سربراہ ہیں، نے ڈان کو بتایا کہ یہ پابندیاں اس وجہ سے لگائی گئی ہیں کہ مسافروں کے ‘جرائم میں ملوث ہونے‘ کے خدشات ہیں اور کہا کہ حال ہی میں بہت پیچیدگیوں کے بعد ہی چند ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ مسئلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ جنوری 2025ء میں سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تارکین وطن پاکستانیوں کو بتایا گیا کہ بعض ممالک کے ویزے ’غیر رسمی طور پر بند‘ کر دیے گئے ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر اعصام بیگ نے کہا کہ یو اے ای کو پاکستان سے آنے والے وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کے حوالے سے خدشات ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر........

© Dawn News TV