menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jab Lakhon Cockroach Nikal Aayen

32 0
25.07.2026

جب لاکھوں کاکروچ اچانک نکل آئیں

کاکروچ کرہِ ارض پر کم ازکم تین سو بیس ملین برس سے جی رہے ہیں۔ اس قدر سخت جان کہ سائبیریائی برفستان سے گرم مرطوب استوائی خطوں تک ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ آس پاس کے ماحول کے مطابق خود کو تیزی سے ڈھال لیتے ہیں۔ کاکروچ لاطینی زبان میں بلاتاریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بلاتاریا کا مطلب ہے " اجالے سے بھاگنے والا "۔ ہسپانوی میں بلاتاریا کو کاکروچ کہتے ہیں۔ سترھویں صدی میں کاکروچ انگلش ڈکشنری کا حصہ بن گیا۔ سائنسی تقسیم کاری کے اعتبار سے کاکروچ دیمک کا رشتے دار ہے۔ دیمک بھی اندھیرے میں ہی پنپتی ہے۔

(اردو میں کاکروچ کو لال بیگ کہتے ہیں۔ کیوں اور کب سے کہتے ہیں۔ اس بابت میں آپ کی معلوماتی مدد چاہوں گا)۔

کاکروچ انسانی انگوٹھے کے سائز سے لے کر چار انچ تک لمبے ہو سکتے ہیں۔ اس کا دارو مدار جغرافیے اور آب و ہوا پر ہے۔ کاکروچ بغیر ہوا کے پینتالیس منٹ اور بنا خوراک ایک ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ کاکروچ انسانوں اور دیگر جانوروں کے مقابلے میں پانچ تا پندرہ گنا زائد تابکاری سہہ سکتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ جوہری جنگ کی صورت میں کوئی بچے نہ بچے بہت سے کاکروچ ضرور بچ جائیں گے۔

درخت کے تنے، گھر کی الماری، کچن، ٹائلٹ، گودام کی بوریوں اور چوکھٹوں کی درزوں سمیت کاکروچ کہیں بھی ٹھکانہ کر سکتے ہیں۔ بس ذرا سی گرمی، نمی اور اندھیرا درکار ہے۔ کاکروچ تنہائی پسند نہیں بلکہ برادری کی شکل میں رہتے ہیں۔ آپ کو کبھی ایک کاکروچ نظر نہیں آئے گا۔

کاکروچ کی اوسط عمر ایک برس تک بتائی جاتی ہے مگر مادہ کاکروچ اپنی زندگی میں تین سو........

© Daily Urdu