menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

German Jin Bhi Botal Se Nikal Raha Hai

24 0
26.05.2026

جرمن جن بھی بوتل سے نکل رہا ہے

گزرے ماہ جرمنی نے اگلے ایک عشرے کے لیے اپنی قومی عسکری حکمتِ عملی کا باضابطہ اعلان کیا۔ جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے آس پاس کی دنیا ایک نئے حظرناک دور میں داخل ہوگئی ہے۔ اب یورپ کو روس سے پہلے سے زیادہ خطرہ ہے۔

فی الحال جرمن فوج کی افرادی قوت ایک لاکھ چھیاسی ہزار ہے۔ تاہم دو ہزار پینتیس تک یہ تعداد چار لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچائی جائے گی۔ اس نفری میں دو لاکھ ریزرو فوجی بھی شامل ہوں گے۔ اگر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کوئی دشواری ہوئی تو لازمی فوجی خدمت کے قانون کو بھی حرکت میں لایا جا سکتا ہے۔ یہ قانون دو ہزار گیارہ میں معطل کر دیا گیا تھا۔

دوسری عالمی جنگ کے خاتمے پر جرمنی کے چار حصے ہٹلر مخالف اتحادیوں یعنی امریکی، برطانوی، فرنچ اور سوویت کنٹرول میں آ گئے۔ جرمن نازی فوجی ڈھانچہ تحلیل کر دیا گیا۔ فاتحین نے عہد کیا کہ جرمن سرزمین پر آیندہ کسی جارح حکومت کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

جرمنی کے برعکس جاپان پر ہتھیار ڈلوانے کے لیے نہ صرف ایٹم بم گرایا گیا بلکہ آئین میں بھی درج کر دیا گیا کہ جاپان آیندہ جارحانہ عزائم والی مسلح قوت نہیں بنے گا۔ البتہ جرمن آئین میں ایسی کوئی واضح شق نہیں ڈالی گئی۔

انیس سو انچاس میں ناٹو کی تشکیل ہوئی۔ سوویت خطرے کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے جواز میں عظیم جنگ کے خاتمے کے صرف دس برس بعد نومبر انیس سو پچپن میں مغربی جرمنی کو........

© Daily Urdu