Wele Da Beli
گرمیوں کے دن تھے، حرمِ کعبہ سے واپسی کا سفر تھا۔ سفر بھی زیادہ نہیں محض چند سو کلومیٹر تک کا ہی تھا۔ عموماً صحرانووردی کے لئے اکیلے کا ہی رختِ سفر بندھوایا جاتا تھا لیکن اس دن ایک اللہ کے بندے کی معیت میں دے دیا گیا۔ خدمت کی ذمہ داری ملی تو پھر نوکر کیا اور نخرہ کیا۔ اپنے طے کردہ منصوبے سے نکلے اور تمام فرائض ادا کرکے واپسی کی راہ لی۔ کسی دوسرے کی معیت میں صحرانووردی کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ اگر خدمت والا حکم نہ ہوتا تو شاید اکیلے ہی نکل جاتا۔
سفر تو سفر ہی ہوتا، کسی ایک جگہ آ کے سفر کی تھکان بڑھنے لگتی ہے، اس سے قبل کہ سفر اپنا اصل رنگ دکھاتا ایک ہر دلعزیز اور بہت ہی پیارے دوست کا نام موبائل سکرین پہ ابھرا۔ گویا سارے سفر کی تھکان ہی ہوا ہوگئی۔ موبائل فون کی کال کے دوران کئی ایک موضوعات پہ گفتگو ہوئی۔ ایک سوال تھا جو اب صحیح طور پہ یاد نہیں آ رہا لیکن یہ یاد ہے کہ اس جواب میں انہیں میاں محمد بخش صاحبؒ کا ایک شعر سنایا کہ:
بیلی بیلی ہر کوئی آکھے تے میں وی آکھاں بیلی اس ویلے دا کوئی نہ بیلی جدوں نکلے جان اکیلی
یہ شعر سنایا........
