menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Laila Tul Qadar: Aik Raat Aur Puri Zindagi

28 0
10.03.2026

لیلۃ القدر: ایک رات اور پوری زندگی

آج رمضان کی بیسویں رات ہے۔ دل عجیب سی کیفیت میں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وقت کسی خاص موڑ کے قریب پہنچ رہا ہو۔ کیونکہ رمضان کے آخری عشرے کی آمد کے ساتھ ہی ایک سوال دل میں بار بار اٹھنے لگتا ہے: لیلۃ القدر کیا ہے؟

قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَمَا أَدُرَاكَ مَا لَيُلَةُ الُقَدُرِ، تم کیا جانو کہ لیلۃ القدر کیا ہے۔

یہ جملہ ہمیشہ مجھے روک لیتا ہے۔ اللہ کیوں کہتے ہیں تم کیا جانو؟

گویا انسان کی عقل کو جھنجھوڑا جا رہا ہو۔ جیسے اللہ کہہ رہے ہوں: تم اپنی سوچ سے اس رات کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے۔ اگر میں نہ بتاؤں تو تم کبھی نہیں جان سکتے کہ اس رات کی قدر کیا ہے۔

پھر اللہ خود جواب دیتے ہیں: لَيُلَةُ الُقَدُرِ خَيُرٌ مِّنُ أَلُفِ شَهُرٍ، لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

ہزار مہینے۔۔ یعنی تقریباً تراسی سال۔

ایک طرف انسان کی پوری زندگی کی عبادت اور ایک طرف ایک رات کی عبادت۔ ایک طرف ساری نمازیں، سارا ذکر، سارے سجدے اور ایک طرف لیلۃ القدر کی ایک نماز، ایک دعا، ایک آنسو۔

ایسا کیوں؟ شاید اس لیے کہ ہم وقت کو گھنٹوں اور دنوں میں ناپتے ہیں اور اللہ اعمال کو اخلاص میں ناپتے ہیں۔ اسی لیے کبھی ایک لمحہ پوری زندگی سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے۔

پھر........

© Daily Urdu