Pakistan Ghareeb Tareen Mulk?
پاکستان غریب ترین ملک؟
ورلڈ بینک نے مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا ممالک پر اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق پاکستان خطے کا غریب ترین ملک قرار دیا گیا جس کی 48 فیصد آبادی خط غربت کے قریب یا اس سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ یعنی لگ بھگ آدھی آبادی غریب ہے۔ جس ملک کی آدھی آبادی غربت میں زندگی بسر کر رہی ہو وہاں کے حکمرانوں کو ان چلتے پھرتے کروڑوں ٹائم بمبوں سے ضرور ڈرنا چاہئیے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتے ہیں۔ غربت کا دھماکہ معاشرے میں چین ری ایکشن جیسا ہوتا ہے۔ عرب اسپرنگ اس کی عمدہ مثال ہے۔
نہتا اور بے بس انسان جب نتائج کے خوف سے آزاد ہو جائے تو ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔ تیونس کے چھوٹے سے شہر میں دسمبر 2010 کو کسی پولیس والے نے پھل فروش محمد بوعزیزی سے رشوت مانگی، بوعزیزی نے انکار کر دیا، پولیس والے نے اسے تھپڑ مارے، مرے ہوئے باپ کی گالی دی اور ٹھیلہ ضبط کرکے چالان کاٹ دیا۔ بوعزیزی نے بلدیہ کے دفتر میں شکایت کے واسطے کسی افسر سے ملنے کی کوشش کی۔ نہیں ملنے دیا گیا۔ بوعزیزی نے اسی دفتر کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ اس آگ نے وہ الاؤ روشن کر دیا جسے دنیا عرب سپرنگ کے نام سے جانتی ہے۔ اٹھارہ روز بعد بوعزیزی اسپتال میں جلے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا سکا اور پھر تیونس، مصر، لیبیا کی حکومتیں ڈھے گئیں، اردن اور بحرین میں بادشاہت کا پایہ لڑکھڑا گیا اور شام خانہ جنگی کا نوالہ بن گیا۔
ہمسائیہ ملک بھارت میں مودی سرکار نے نظام پر اپنی گرفت آمرانہ طرز پر مضبوط کی۔ بجرنگ دل اور آر ایس ایس نے بھارت کے سیکولر بیانئیے کو ہندوتوا کے پرچم میں لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔ عوام بالخصوص........
