menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shaheed Hone Ka Matlab Bikharna Nahi Nikharna Hai

24 0
11.07.2026

شہید ہونے کا مطلب بکھرنا نہیں نکھرنا ہے

قومیں اپنی آبادی سے نہیں اپنے شہداء کے شعور سے زندہ رہتی ہیں۔ انسان کی سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ وہ موت کو زندگی کا اختتام سمجھتا ہے شاید اسی لیے وہ قبر سے ڈرتا ہے۔ خون سے خوف کھاتا ہے اور قربانی سے گریز کرتا ہے مگر تاریخ کی سب سے روشن حقیقت یہ ہے کہ کبھی کبھی ایک انسان کی موت لاکھوں انسانوں کی زندگی بن جاتی ہے۔ اس لمحے موت، موت نہیں رہتی وہ بیداری کی اذان بن جاتی ہے۔ شہادت کوئی حادثہ نہیں نہ ہی صرف جنگ کے میدان میں گر جانے کا نام ہے شہادت ایک شعوری انتخاب ہے یہ اس انسان کا فیصلہ ہے جو جانتا ہے کہ زندگی کی اصل قیمت اس کی لمبائی میں نہیں بلکہ اس کے مقصد میں ہے جو جینا جانتا ہے وہی مرنے کا سلیقہ بھی جانتا ہے اور جو صرف سانس لینے کو زندگی سمجھتا ہے وہ زندہ رہ کر بھی مردہ ہے۔

ظالم ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ انسان زندہ رہے مگر صرف جسم کے ساتھ، اس کا ضمیر مر جائے، اس کی زبان خاموش ہو جائے اور اس کی سوچ غلام بن جائے کیونکہ مردہ ضمیر رکھنے والے زندہ انسان ظالم کے لیے سب سے محفوظ رعایا ہوتے ہیں اسی لیے شہید کا سب سے بڑا جرم یہ نہیں کہ وہ مر گیا اس کا سب سے بڑا جرم یہ ہوتا ہے کہ اس نے خوف کو مار دیا۔ جب کوئی انسان حق کے لیے اپنی جان قربان کرتا ہے تو وہ دراصل یہ اعلان کرتا ہے کہ ظلم کی طاقت میری جان سے بڑی نہیں اس کا خون........

© Daily Urdu