Rastay Band He Rahein Ge
یہ سوال اب محض ایک شکایت نہیں رہا ایک چیخ بنتا جا رہا ہے، کیا کسی ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے نام پر زندگی کو معطل کر دے، جب دارالحکومت میں کوئی اجلاس ہوتا ہے کوئی وفد آتا ہے یا کوئی سیاسی ہلچل پیدا ہوتی ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ شہر سانس لینا چھوڑ دے، سڑکیں بند راستے سیل اور انسان اپنی بنیادی ضروریات سے محروم کیا ان چند دنوں میں بیماری رشتہ، موت اور انسان کی ذاتی زندگی سب غیر اہم ہو جاتے ہیں؟
دنیا کے بڑے ممالک میں بھی سیکیورٹی ہوتی ہے مگر وہاں زندگی کو قید نہیں کیا جاتا۔ امریکہ ہو یا ایران دارالحکومتوں میں سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں اور زندگی کا معمول بھی چلتا رہتا ہے۔ ایمبولینسیں نہیں رکتیں لوگ اپنے پیاروں تک پہنچنے سے محروم نہیں کیے جاتے مگر ہمارے ہاں خاص طور پر اسلام آباد میں ہر بڑا دن عام انسان کے لیے ایک آزمائش بن جاتا ہے۔ یہ کوئی ایک دن کا مسئلہ نہیں یہ دہائیوں پر محیط ایک........
