menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ly-80 Missile Ka Kamyab Tajurba, Pak Behria Ka Karnama

55 0
23.01.2026

راولپنڈی سے جاری ہونے والی ایک مختصر سی خبر بظاہر معمولی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں یہ خبر پاکستان کے دفاعی افق پر ایک روشن ستارے کی مانند جگمگا رہی ہے۔ پاکستان نیوی کی جانب سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 (LY-80) میزائل کا کامیاب تجربہ محض ایک عسکری مشق نہیں بلکہ یہ اس قوم کے عزم، خود اعتمادی اور دفاعی خود کفالت کا اعلان ہے جو کئی دہائیوں سے سازشوں، دباؤ اور خطرات کے حصار میں کھڑی ہے، مگر آج بھی سر اٹھا کر کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے میں طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جو پاک بحریہ کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی اعلیٰ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب قوم کو یہ یقین دلایا گیا کہ ہماری سمندری سرحدیں صرف لہروں کے رحم و کرم پر نہیں بلکہ فولادی عزم اور جدید ٹیکنالوجی کے حصار میں ہیں۔

یہ کوئی راز نہیں کہ آج کی جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں لڑی جاتیں، بلکہ فضا، سمندر، سائبر اسپیس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی دشمن اپنی چالیں چلتا ہے۔ ایسے میں زمین سے فضا تک مار کرنے والا میزائل سسٹم کسی بھی ملک کے دفاعی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایل وائی 80 کی کامیابی دراصل........

© Daily Urdu