menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tax, Jurmane Aur Challan

33 0
12.11.2026

ٹیکس، جرمانے اور چالان

چند دن پہلے وزیر اعلٰی پنجاب فرمارہی تھیں کہ ان کی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے ریونیو کلیکشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور 200 ارب روپے کا ریونیو بڑھ کر ایک ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر اعلٰی نے آٹھ سو روپے کے ریونیو میں اضافے کو اپنی بڑی کامیابی گردانا ہے۔ وزیراعلٰی کے اس بیان پر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ ایک کنجوس شخص نے رات کے وقت اپنے بچوں سے کہا کی جو رات کے کھانے کی چھٹی کرے گا اس کو ایک سو روپیہ بطور انعام ملے گا۔ کنجوس کے بچوں کو پیسے کہاں ملتے تھے اس لیے انھوں نے فوری سو روپے کا نوٹ لے کر رات کے کھانے کی چھٹی کر لی۔ بچے جب صبح اٹھے تو انہیں بڑی بھوک لگ رہی تھی۔ انھوں نے ناشتے کا مطالبہ کیا تو کنجوس آدمی نے کہا کہ ناشتہ اس کو ملے گا جو سو روپے مجھے دے گا۔ یہی حالت ہمارے حکمرانوں کی ہے جو عوام کی جیبیں نچوڑنے میں مصروف ہیں۔

اس وقت حالت یہ ہے کہ لوگ دن بھر جو کما کر لاتے ہی حکمران وہ کسی نہ کسی بہانے سے چھین لیتے ہیں۔ خبر ہے کہ پاکستان میں ٹیکسوں کی شرح بھارت، بنگلہ دیش سمیت قریبی ممالک سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر پٹرول اور........

© Daily Urdu