Belagam Ghore
عمران خان نے ملک پاکستان کی عام عوام کے لیے کوئی پائیدار کام نا بھی کیا ہو۔ بس ایک کام ضرور کر دیا اور وہ کام ہے سوشل میڈیا کی طاقت کو مضبوط کر دیا۔ عمران خان نے اس طاقت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اب بھی اٹھا رہے ہیں۔ بد زبانی، بد اخلاقی، فیک اکاؤنٹس، فیک تصاویر، فیک نیوز، پروپیگنڈا یہ سب ذلالتیں تحریک انصاف کی عطا کردہ ہیں۔ جنھوں نے پاکستانی معاشرے کے اخلاق کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ مگر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ اس ذلالت کو تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اندر سمو لیا اور جیسے بعض اوقات نقل اصل سے زیادہ دلفریب لگتی یے۔ بالکل اسی طرح سیاسی جماعتوں نے اپنا راستہ چھوڑ کر تحریک انصاف کا راستہ اپنا لیا اور بھرپور طریقے سے اپنا لیا ہے۔ اب نقل اصل سے زیادہ خوش نما ہو چکی ہے۔
حالات یہ ہو گئے کہ پیارے ملک پاکستان میں جب بھی اشرافیہ یا صاحب اقتدار کے کسی ظلم یا زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔ ان کے پیڈ کارکنان آپ کو پاگل، نفسیاتی مریض........
