Ye Khel Purana Hai
کافی دیر سے سوچ رہا ہوں کہ تیل کی بڑھتی گرتی قیمتوں پر کیا واقعی لکھنا چائیے جو میں لکھنا چاہ رہا ہوں یا پھر لوگ خوش ہیں تو ہونے دیں۔ رنگ میں بھنگ کیوں ڈالیں۔ کہاوت یاد آئی لوگوں کو بیوقوف بنانا آسان ہے بہ نسبت اس کے انہیں آپ قائل کریں کہ آپ کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔
ابھی تیل کی قیمتیں ہی دیکھ لیں۔ سب کہہ رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں نہیں بڑھیں توپھر ہمارے ہاں کیوں۔ قیمتیں تو امریکہ میں 4 ڈالر تک بڑھ گئی ہیں جو تیل خود پروڈیوس بلکہ ایکسپورٹ کرتا ہے۔
کینڈا میں بھی ریکارڈ تیل کی قیمت بڑھی ہے۔
آپ کو یاد ہو عمران خان نے شاید فروری 2022 میں اعلان کیا تھا کہ قیمت دس روپے فی لٹر کم کی جارہی ہے اور جولائی تک قیمت نہیں بڑھے گی کیونکہ ان کی حکومت جارہی تھی لہذا وہ آئی ایم ایف کی ڈیل توڑ کر جانا چاہتے تھے تاکہ آنے والوں کی چیخیں نکلیں چاہے عوام کا بٹھا بیٹھ جائے۔
اب آپ بتائیں وہ دس روپے فی لٹر رعایت کا فرق جو ڈھائی سو ارب روپے بنتا تھا وہ ائل کمپنیوں کو کس نے دینا تھا۔۔ یہ کبھی کسی نے سوچا ہے وہ ڈھائی سو ارب کہاں سے آنے تھے جو آئل کمپنیوں کو دس روپے فی لٹر کم کرنے کے لیے ادا کیے گئے؟ آئل کمپنیوں نے تو پوری قیمت لینی تھی۔
آج تک کسی نے نہیں پوچھا کہ وہ ڈھائی سو ارب روپے کا فرق کیسے پورا ہوا تھا جس پر آئی ایم ایف ڈیل سے نکل گیا کہ یہ ملک قوم یا لیڈر نہیں سدھر سکتے۔ یہ لوگ یا........
