Wo Aik Mazrat Kisay Tu Giran Samajhta Hai
وہ ایک معزرت جسے تو گراں سمجھتا ہے
عمر بڑھنے کے ساتھ جہاں آپ کو اپنی جوانی جانے کا دکھ ہوتا ہے وہیں آپ کے اندر ٹھہرائو اور کچھ وزڈم پیدا ہونی شروع ہوتی ہے اس کا بھی الگ مزہ ہے۔ اس کا ذاتی تجربہ مجھے کچھ دن پہلے مسٹر بکس پر ہوا۔ میں بکس دیکھ رہا تھا کہ ایک خاتون اندر داخل ہوئی۔ انہوں نے مجھے دیکھا تو مجھے بھی لگا شاید انہیں پہلے کہیں دیکھا ہے لیکن فوراََ یاد نہ آیا کہ کہاں ملاقات ہوئی ہوگی۔
لہذا دوبارہ بکس دیکھنے لگ گیا۔ وہ خاتون میرے قریب آئیں اور کہا رئوف صاحب آپ نے مجھے پہچانا؟
میں نے اب کی دفعہ غور سے دیکھا۔ اب بھی وہ قابل ذکر شخصیت کی مالک تھی لیکن چند برس قبل وہ یقیناََ بہت خوبصورت ہوں گی۔
مجھے پہلی دفعہ اپنے بوڑھے ہونے کا احساس ہوا کہ ایسا چہرہ بھلا میں کیسے بھول گیا تھا لیکن اس خاتون کو یاد تھا۔
خیر لوگ مجھے اخبار، کالم، ٹی وی یا وی لاگ پر دیکھتے رہتے ہیں اور ان کی میموری فریش رہتی ہے اور مجھے کوئی ایک آدھ دفعہ ملے تو بھلا بندہ کیسے چہرہ یاد رکھے۔ پھر........
