menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Saneha Kanha Ki Saza Tution Sector Ko Kyun?

25 0
16.07.2026

سانحہ کاہنہ کی سزا ٹیوشن سیکٹرز کو کیوں؟

ٹیوشن کے وہ چھوٹے کمرے یاد رکھنا تم یہیں سے قوم کے سورج نکلنا سیکھ جاتے ہیں

موسم گرم میں لاہور کے ٹیوشن سینٹرز کی ہوائیں سرد ہیں۔ گزشتہ چند روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ایسا المناک سانحہ پیش آیا جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ ایک محنتی، باصلاحیت اور نیک نیت لیڈی ٹیچر اپنے گھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی تھیں کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔ اس دلخراش حادثے میں کئی معصوم بچے دوران تعلیم شہید ہو گئے جبکہ لیڈی ٹیچر شدید زخمی ہوگئیں۔ جو بچے کتابیں ہاتھ میں لیے مستقبل کے خواب دیکھ رہے تھے۔ پل بھر میں وہ خواب ملبے تلے دب گئے۔ یہ سانحہ صرف چند گھروں کا نہیں پوری قوم کا دکھ ہے۔

بدقسمتی جب کسی فرد، خاندان یا معاشرے کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے تو آزمائیش صرف متاثرہ لوگوں کی نہیں ہوتی بلکہ پوری قوم کے کردار کی بھی ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں انصاف، ہمدردی اور برداشت کا امتحان ہوتا ہے۔ افسوس کف افسوس کہ اس سانحہ کے بعد بعض یوٹوبرز اور میڈیا کے چند حلقوں نے........

© Daily Urdu