menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ummeed Nahi Allah Tala Par Kamil Yaqeen Rakhte Hain

25 0
26.07.2026

امید نہیں، اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھتے ہیں

ہم میں سے اکثر لوگ اللہ تعالیٰ سے امید تو رکھتے ہیں، مگر کامل یقین نہیں رکھتے۔ ہم دعا کرتے ہیں، ہاتھ اٹھاتے ہیں، آنکھوں سے آنسو بہاتے ہیں، زبان سے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے، لیکن دل کے کسی کونے میں یہ خوف بھی چھپا ہوتا ہے کہ شاید یہ کام نہ ہو سکے، شاید میری مشکل حل نہ ہو، شاید میری دعا قبول نہ ہو۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہمارا ایمان کمزور پڑ جاتا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کو قادرِ قدیر مانتے ضرور ہیں، مگر اپنے حالات کو اس کی قدرت سے بڑا سمجھنے لگتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت، کوئی مشکل، کوئی بیماری، کوئی قرض، کوئی رکاوٹ اور کوئی ناممکن کام اللہ تعالیٰ کی قدرت سے بڑا نہیں۔

امید وہاں رکھی جاتی ہے جہاں کامیابی کے ساتھ ناکامی کا بھی امکان ہو، مگر اللہ تعالیٰ کے بارے میں صرف امید نہیں بلکہ یقین ہونا چاہیے۔ انسان کسی انسان سے امید رکھتا ہے، کیونکہ وہ انسان ہے، آج وعدہ کر سکتا ہے اور کل مجبور ہو سکتا ہے، آج ساتھ دینے کا ارادہ کر سکتا ہے اور کل اس کے حالات بدل سکتے ہیں، آج طاقتور ہو سکتا ہے اور کل کمزور ہو سکتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی نہیں۔ وہ ہمیشہ سے ہے، ہمیشہ رہے گا، اس کی قدرت کامل ہے، اس کا علم کامل ہے، اس کی رحمت کامل ہے اور اس کا اختیار کامل ہے۔ وہ جب کسی کام کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لیے اسباب کے محتاج نہیں ہوتا۔ وہ چاہے تو کمزور کو........

© Daily Urdu