menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Israel, Afghanistan Aur Dakhli Inteshar: Pakistan Ke Gird Banta Ghera

27 0
02.03.2026

اسرائیل، افغانستان اور داخلی انتشار: پاکستان کے گرد بنتا گھیرا

​مشرقِ وسطیٰ کی بساط پر آج وہ مہرہ گرا دیا گیا ہے جس نے دہائیوں تک عالمی طاقتوں کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں۔ تہران کے افق سے آنے والی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر محض ایک سوگوار اطلاع نہیں، بلکہ ایک نئے عالمی معرکے کا پیش خیمہ ہے جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ عالمی سیاست کے ایک ادنیٰ طالب علم کے طور پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسے محض ایک اتفاق سمجھ کر نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟ تاریخ بتاتی ہے کہ جب بھی خطے میں طاقت کا توازن بگڑتا ہے، اس کے اثرات سرحدوں سے پار تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ آج ایران کی صورتحال پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ خطے کا نیا جغرافیائی نقشہ ترتیب دینے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں اور اس کے اثرات سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں۔

​حالات کی ستم ظریفی دیکھیے کہ جب مشرقِ وسطیٰ میں بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں، عین اسی لمحے پاکستان کو اس کی مغربی سرحد پر افغانستان کے ساتھ ایک ایسی کشیدہ صورتحال کا سامنا ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے۔ سرحدوں پر جاری یہ بے چینی........

© Daily Urdu