menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Trump Ka Hatmi Hadaf Iran Ki Kamil Tabahi Hai

29 0
07.04.2026

ٹرمپ کا حتمی ہدف ایران کی کامل تباہی ہے

اتوار کی صبح اٹھتے ہی جو کالم لکھا وہ حارث خلیق کے ذکر سے شروع ہوا تھا۔ ہم جیسے قلم گھسیٹوں کے لکھے پر بھی کڑی نگاہ رکھنے والے حارث نے چند روز قبل لگی لپٹی رکھے بغیر متنبہ کیا کہ میرے کالم مستقل بے بسی اور ناامیدی کا اظہار کئے جارہے ہیں۔ مجھے آگاہ کرنے کے بعد موصوف نے رجائیت کی جانب مائل کرنے کی کوشش نہ کی۔ مجھے فقط خبردارکیا۔ اس سے ملاقات کے بعد میں کئی گھنٹے یہ سوچنے کو مجبور ہوا کہ ٹھوس وجوہات کے نتیجے میں بھی دل ددماغ پر چھائی مایوسی اور ناامیدی کا مسلسل اظہار قارئین کو یقیناََ اکتادے گا۔ خود سے وعدہ کیا کہ اب حالاتِ حاضرہ ہی پر توجہ مبذول رکھی جائے گی۔

کالم لکھ کر دفتر بھجوانے کے بعد گھر آئے اخبارات کا پلندہ اٹھاتے ہی جی کو خوش کرنے کے لئے عطاءالحق قاسمی صاحب کا کالم پڑھا۔ اتوار کے روز چھپے کالم میں ویسے بھی لاہوریوں کا ذکر تھا اور ان کی "رنگ بازی" قاسمی صاحب کے علاوہ کسی اور کے قلم سے بیان ہو نہیں سکتی۔ قاسمی صاحب کے طفیل طبیعت کوجو شگفتگی نصیب ہوئی تھی وہ مگر انگریزی اخبارات کا رخ کرتے ہی غارت ہوگئی۔ اتوار کے دن میرے دیرینہ اور غم وخوشی کے ساتھی عباس ناصر کا ڈان اخبار کیلئے آخری کالم چھپاتھا۔

عباس غالباََ 1986ءکے برس کراچی سے اسلام آباد آیا تھا۔ بچپن میں پولیو کا شکار ہوا مگر نہایت ہمت وحوصلہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد صحافت کو بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ بے تکلف محفلوں میں بیٹھ کر اکثر شرمندہ محسوس کرتا۔ وجہ اس کی میرا لاہوری پھکڑپن تھا جو بسااوقات بازاری رنگ اختیار کرلیتا۔ عباس مگر بے تکلف محفلوں میں بھی نہایت مہذب انداز میں محض ایک فقرہ ادا کرتے ہوئے ہم سب کو بلند آہنگ قہقہے لگانے کو مجبور........

© Daily Urdu