menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muzakrat Ke Doosre Daur Ki Kamyabi Ki Dua

37 0
16.04.2026

مذاکرات کے دوسرے دَور کی کامیابی کی دعا

ریاست کے دائمی اداروں میں بیٹھے افسران یا طاقتور سیاستدان آزاد منش صحافیوں کو بالعموم ناپسند کرتے ہیں۔ لوگوں میں ان کی مقبولیت ذہن میں رکھتے ہوئے اگرچہ کبھی کبھار انہیں رشوت اور مراعات سے نہیں بلکہ خبروں تک رسائی فراہم کرتے ہوئے خوش رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ وطن عزیز کی سرکار اور سیاستدانوں نے عرصہ ہوا سرپرستی یا معاونت کا یہ رویہ ترک کررکھا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے "خبریں " دے کر کام چلایا جاتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ صحافی کو منشی بنادینے کی وجہ سے ریاستی بیانیہ لوگوں تک مؤثر انداز میں پہنچ نہیں پارہا۔ صحافی بھی اپنی وقعت ووقار تباہ کر بیٹھے ہیں۔

پاکستانی صحافیوں کی وقعت اور ساکھ کی تباہی آج کے کالم کا مگر موضوع نہیں۔ محض ایک حالیہ تجربہ تفصیل سے بیان کرنا ہے جس نے مجھے احساس دلایا کہ صحافت کو اگر برداشت کرلیا جائے تو خیر کی خبر ہی ملتی ہے۔ گزرے ہفتے کے اختتامی دنوں میں ایک مہینے کی خونخوار جنگ کے بعد امریکہ اور ایران نے اسلام آباد میں بیٹھ کر دیرپاامن کی راہ ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ 21 گھنٹوں تک پھیلے مذاکرات مگر کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ر ہے۔ اتوار کی صبح ہوتے ہی امریکی نائب صدر نے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے وطن لوٹنے کا اعلان کردیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان ہوئے مذاکرات کی ناکامی نے دنیا بھر کے دردمند افراد کے دل دہلادئے۔ بطور پاکستانی میرے دل کا اضطراب بے پناہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خوف سے بے قابو ہونا شروع ہوگیا۔ تشخیص ہوئی دوائیوں کے علاوہ نیند یقینی بنانے کے لئے خواب آور گولیوں کی مقدار بڑھانا پڑی۔ ادویات سے دل سنبھالتے ہوئے بھی عقل مگر یہ سوچتے ہوئے تسلی فراہم کرتی رہی کہ اگر امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات قطعاََ ناکام ہوگئے ہوتے تو ایران میں جنگ بندی بھی ختم........

© Daily Urdu