menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Barson Se Parvarish Paane Wali Hamari Siasat o Sahafat Ki Be Toqeeri

14 3
20.01.2026

پاکستان کی سیاست فی الوقت دائروں میں سفر کررہی ہے۔ 1970ء کی دہائی سے ملکی سیاست پر چھائی پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی صوبائی حکومت کے مسلسل 17سال مکمل کرلینے کے بعد اپنے جواں سال چیئرمین کے ذریعے اسلام آباد کے ایوان صدر میں کسی سیمینار کے لئے اپنائے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ اور سلائیڈز وغیرہ کے ذریعے ڈونرایجنسیوں اور ترقیاتی کاموں سے وابستہ تنظیموں کو اس امر پر قائل کررہی ہے کہ اس کے دورِ حکومت میں سندھ کے عوام کی بھلائی کے لئے انقلابی اقدامات لئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (نون) کی ساری توجہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے بعد اب شرح نمو کے راستے تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔ پنجاب میں اس کی صوبائی حکومت محترمہ مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں تقریباََ روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے متعارف کروارہی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رویے سے تاثر یہ ملتا ہے کہ انہیں 2029ء تک اقتدار میں رہنے کا کامل یقین ہے۔ پانچ سالہ اقتدار کے اختتام پر جو عام انتخاب ہوں گے ان کے دوران عوام ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اقتدار میں واپس لے آئیں گے۔

حکمران جماعتوں کے مقابل تحریک انصاف ہے۔ اس کا واحد مقصد فی الحال اپنے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی ہے۔ متعدد احتجاجی تحاریک کے باوجود ابھی تک اس امرمیں کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔ اب توقع یہ باندھی جارہی ہے کہ خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی دوسرے صوبوں کے اہم شہروں میں جاکر 8 فروری کو 2024ء میں ہوئے انتخابات کی یاد کو "یوم سیاہ" کی صورت مناتے ہوئے کسی "پہیہ جام" نوعیت کی تحریک کو........

© Daily Urdu