Tik Tok, Arzi Shohrat Ka Junoon Ya Musharti Zawal?
ٹک ٹاک، عارضی شہرت کا جنون یا معاشرتی زوال؟
ڈیجیٹل دور نے جہاں انسان کو بے شمار آسانیاں فراہم کی ہیں، وہیں اس نے کئی نئے چیلنجز کو بھی جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک، اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔ چند سال قبل جب یہ ایپ پاکستان میں متعارف ہوئی تو اسے محض تفریح کا ایک ذریعہ سمجھا گیا، مگر وقت کے ساتھ یہ ہماری سماجی اقدار، ترجیحات اور طرزِ زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے لگی۔
آج صورتحال یہ ہے کہ ٹک ٹاک صرف ایک ایپ نہیں رہی بلکہ ایک ذہنی کیفیت بن چکی ہے، جہاں ہر دوسرا فرد خود کو منوانے، دیکھے جانے اور سراہا جانے کی خواہش میں مبتلا ہے۔ یہ خواہش فطری ضرور ہے، مگر جب یہ حد سے تجاوز کر جائے تو انسان کو حقیقت سے دور لے جاتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں یہی ہو رہا ہے۔
نوجوان نسل، جو کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتی ہے، اس رجحان سے سب سے زیادہ متاثر نظر آتی ہے۔ تعلیم، ہنر اور کردار سازی جیسی بنیادی چیزیں پس منظر میں جا چکی ہیں، جبکہ چند سیکنڈ کی........
