Petroleum Levi Ka Barhta Bojh
پیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ
پاکستان میں مہنگائی، توانائی بحران اور معاشی دباؤ کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ایک حقیقت ہے، لیکن پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) اور دیگر بالواسطہ محصولات بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی توجہ اب صرف عالمی تیل کی قیمتوں پر نہیں بلکہ ان ٹیکسوں اور لیویز پر بھی مرکوز ہو چکی ہے جو ایندھن کی قیمت میں نمایاں حصہ رکھتے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ابتدا میں مخصوص مالی ضروریات پوری کرنے........
