menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bani Ki Deal Ho Rahi Hai?

29 90
15.02.2026

بانی کی ڈیل ہو رہی ہے؟

لاہور میں سینئر صحافیوں کی اعلیٰ سیکورٹی ذرائع سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ڈیل یا رہائی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چورن بکنا شروع ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کا وہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ جو ایک برس تک مسلسل عمران خا ن آ رہا ہے اور خم ٹھونک کے آ رہا ہے کے ٹوئیٹس کرتا رہا اس نے دوبارہ اپنی پسندیدہ ٹوئیٹ کاپی پیسٹ کرنا شروع کر دی ہے۔

دلچسپ تو یہ ہے کہ ایک صحافی جو کہہ رہے تھے کہ ایسی ملاقاتوں میں ڈر، ڈر کے سوالات ہوتے ہیں اور وہ سب سے بڑا اور تاریخی سوا ل کریں گے، ان کا سوال تھا کہ اگر حکومت عمران خان کو صحت کی بنیاد پر جیل، بنی گالہ یا ہسپتال منتقل کرتی ہے تو آپ اس کی مخالفت تو نہیں کریں گے تو اس کا جواب تھا کہ ان کا کام سیاسی اور عدالتی فیصلوں پر بات کرنا نہیں ہے، ان سے انٹرنل سیکورٹی اور ملک کے دفاع پر بات کی جائے۔

معاملہ بہرحال دلچسپ ہے کیونکہ ماضی کی طرح نو مئی کے حوالے سے بھی سخت بیان نہیں آیا او رکہا گیا کہ یہ مقدمات عدالتوں میں ہیں اور وہ ان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ جب اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار سے یہ سوال ہوا کہ ماضی میں عمران خان کو ذہنی مریض تک کہا گیا تو جواب تھا کہ پاکستان کی فوج تمام سیاسی جماعتوں اور شخصیات کا احترام کرتی ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے اور مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی خود کو پاکستان سے بھی پہلے اور اہم سمجھتا ہے۔

میرے خیال میں پی ٹی آئی جس طرح قانونی اور سیاسی میدان میں لاچاری اور ناامیدی کی مثال بنی ہوئی ہے توان کے لئے امید کی یہی کرن کافی ہے کہ اب ان پر اس طرح تنقید........

© Daily Urdu