menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pyasa Karachi, Karbala Ka Manzar

29 0
22.06.2026

پیاسا کراچی، کربلا کا منظر

خالقِ کائنات نے پانی کو کسی خاص طبقے، رنگ یا نسل کے لئے نہیں بلکہ اسے ہر ذی روح کے لیے عظیم نعمت اور ناگزیر قرار دیا ہے کسی ریاست کی بنیادی ترین کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کس حد تک فراہم کر پا رہی ہے۔ لیکن جب ہم پاکستان کے سب سے بڑے شہر، ملکی معیشت کے دھڑکتے ہوئے دل اور روشنیوں کے شہر کراچی کی طرف دیکھتے ہیں، تو ایک پیاسے شہر کا نوحہ ہمیں خون کے آنسو رُلاتا ہے۔ ​کراچی، جو پورے ملک کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے، جو قومی خزانے کو ستر فیصد سے زائد ریونیو کما کر دیتا ہے، آج خود بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ یہ ایک المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ جو شہر پورے ملک کی پیاس بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے اپنے باسیوں کے حلق خشک ہیں کراچی میں پانی کا بحران ایک انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کی ایک ایسی سنگین پامالی بن چکا ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

​شہرِ قائد میں پانی کی فراہمی کا موجودہ نظام کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔۔ ایک طرف شہر کے چند مراعات یافتہ علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کی فراوانی اس حد تک ہے کہ سڑکوں پر بہتا ہوا پانی ضائع ہوتا دکھائی دیتا ہے،........

© Daily Urdu