menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mobile Ke Hisar Mein Bachon Ka Bachpan

42 0
06.09.2026

موبائل کے حصار میں بچوں کا بچپن

بچپن انسان کی زندگی کا وہ دور ہے جس میں شخصیت کی بنیاد رکھی جاتی ہے، عادات پروان چڑھتی ہیں، سوچ تشکیل پاتی ہے اور آنے والی زندگی کے لیے مزاج تیار ہوتا ہے۔ اسی لیے والدین کی سب سے بڑی فکر یہ ہوتی ہے کہ ان کا بچہ اچھا انسان بنے، علم حاصل کرے، بڑوں کا ادب کرے، چھوٹوں سے محبت کرے اور معاشرے کے لیے ایک مفید فرد ثابت ہو۔ اس مقصد کے لیے والدین اسے بری صحبت سے بچاتے ہیں، غلط لوگوں سے دور رکھتے ہیں، غیر مناسب جگہوں پر جانے سے روکتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ بچے کے ماحول پر نظر رہے۔

لیکن آج کے دور میں صرف بچے کے باہر جانے والے راستوں کی نگرانی کافی نہیں رہی، کیونکہ بہت سی چیزیں جن سے والدین اپنے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں، وہ خود گھر کے اندر داخل ہوچکی ہیں۔ اب غلط صحبت کے لیے بچے کا گلی محلے میں جانا ضروری نہیں، غلط خیالات کے لیے کسی برے دوست کا ہونا ضروری نہیں اور نامناسب مناظر کے لیے کسی مشکوک جگہ پر پہنچنا ضروری نہیں، ایک چھوٹی سی اسکرین یہ سب کچھ بچے کے ہاتھ میں لاکر رکھ دیتی ہے۔

اسمارٹ فون نے جہاں انسان کے لیے بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں اس کے بے احتیاط استعمال نے بچوں کے سامنے ایک ایسی دنیا بھی کھول دی ہے جس میں اچھائی اور برائی، علم اور جہالت، اصلاح اور فساد سب کچھ ایک ساتھ موجود ہے۔ بچہ جس چیز کی تلاش کرتا ہے، اسے صرف وہی نہیں ملتی بلکہ اس کے بعد اسے مزید بہت کچھ دکھایا جاتا ہے، یہاں تک کہ دیکھنے والا خود فیصلہ کرنے کے بجائے اس مواد کے بہاؤ میں بہتا چلا جاتا ہے۔

یہ صورت حال اس وقت مزید سنگین ہوجاتی ہے جب والدین خود بچے کے سامنے ہر وقت موبائل استعمال کرتے ہوں۔ بچہ جب دیکھتا ہے کہ والد کے ہاتھ میں موبائل ہے، ماں کی توجہ بھی موبائل کی طرف ہے، کھانے کے وقت بھی موبائل موجود ہے اور آرام کے وقت بھی موبائل ساتھ ہے........

© Daily Urdu