menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aag, Rakh Aur Satra Saala Behissi

9 11
27.01.2026

2017ء میں لندن کے گرین فیل ٹاور میں آگ لگی۔ 72 سے زائد انسان چند گھنٹوں میں راکھ بن گئے۔ یہ سانحہ صرف ایک عمارت کا نہیں تھا، یہ ایک ریاست کے ضمیر کا امتحان تھا۔ برطانیہ نے تسلیم کیا کہ یہ ناکامی تھی۔ خطرناک کلیڈنگ اتروائی گئی، قوانین بدلے گئے، ہزاروں عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ ہوا اور ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا گیا۔ وہاں آگ کو حادثہ نہیں کہا گیا، وہاں اسے ریاستی جرم سمجھا گیا۔

2014ء میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لاکروز ٹاور آگ کی لپیٹ میں آیا۔ عمارت مکمل طور پر جل گئی، مگر ایک انسان بھی نہ مرا۔ وجہ یہ نہیں تھی کہ آگ کمزور تھی، وجہ یہ تھی کہ ریاست مضبوط تھی۔ فائر الارم بجے، اسپرنکلر چلے، ایمرجنسی پلان فعال ہوا، لوگ زندہ نکل آئے۔ اس کے باوجود قوانین مزید سخت کیے گئے، کیونکہ وہاں ایک واقعہ بھی نظام کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔

2018ء میں جاپان کے شہر اوساکا میں ایک کمرشل عمارت میں آگ لگی، جانیں ضائع ہوئیں۔ جاپان نے اسے قسمت کا لکھا نہیں کہا۔ اس نے پورے نظام کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ ملک بھر میں کمرشل عمارتوں کی فائر سیفٹی جانچ ہوئی، خاموشی........

© Daily Urdu