menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Judgon Ki Kami, Islahat Be Asar

24 0
27.04.2026

ججوں کی کمی، اصلاحات بے اثر

حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی نظام میں بہتری، شفافیت اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) متعارف کروائے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی اعلیٰ عدلیہ طویل عرصے سے زیر التواء مقدمات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور عوام انصاف کے حصول کے لیے برسوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ ان حالات میں یہ اصلاحات نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی محسوس ہوتی ہیں۔ نئے SOPs کے تحت ایک بنیادی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اب غیر متوقع عوامی تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ کا انتظامی اور عدالتی کام جاری رکھا جائے گا، الا یہ کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کے برعکس کوئی ہدایت جاری کریں۔ بظاہر یہ ایک سادہ انتظامی اقدام معلوم ہوتا ہے، لیکن درحقیقت اس کے اثرات نہایت گہرے ہیں۔ یہ اس اصول کی عملی تعبیر ہے کہ انصاف کا عمل کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اسی طرح مقدمات کی فکسنگ کے لیے ایک واضح، شفاف اور ترجیحی نظام متعارف کروایا گیا ہے، جو عدالتی اصلاحات کا ایک کلیدی جزو ہے۔ اس نظام کے تحت فوری نوعیت کے مقدمات، جیسا کہ ضمانت کی........

© Daily Urdu