menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Whitehouse Firing: Salamati Ke Hisar Mein Darar

33 0
27.04.2026

وائٹ ہاؤس فائرنگ: سلامتی کے حصار میں دراڑ

واشنگٹن کے قلب میں واقع وائٹ ہاؤس ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، مگر اس مرتبہ کسی پالیسی اعلان یا سفارتی پیش رفت کے باعث نہیں بلکہ ایک ایسے ہنگامہ خیز واقعے کے سبب، جس نے نہ صرف امریکی داخلی سلامتی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان کھڑا کیا بلکہ عالمی سطح پر سیاسی شخصیات کی حفاظت سے متعلق ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا۔ میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی باوقار تقریب، جو عمومی طور پر صحافت اور اقتدار کے مابین تعلق کی علامت سمجھی جاتی ہے، اچانک خوف، بے یقینی اور افراتفری کی تصویر بن گئی جب فائرنگ کی آوازوں نے ماحول کو چیر کر رکھ دیا۔

یہ واقعہ محض ایک سیکیورٹی بریک ڈاؤن (سلامتی کا انہدام) نہیں بلکہ جدید ریاستی ڈھانچے میں پوشیدہ ان خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو بظاہر ناقابلِ تسخیر حفاظتی حصار کے باوجود کسی نہ کسی صورت میں سر اٹھا لیتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ہونے والا یہ واقعہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ طاقت کے ایوان جتنے بلند ہوں، خطرات کی نوعیت بھی اتنی ہی پیچیدہ اور غیر متوقع ہوتی ہے۔ اگرچہ سیکریٹ سروس کی فوری اور مؤثر کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا، تاہم یہ سوال اپنی جگہ برقرار........

© Daily Urdu