Hat Trick Ke Sath Worldcup Ka Aghaz
ہیٹ ٹرک کے ساتھ ورلڈکپ کا آغاز
ورلڈکپ میں پہلے ہی میچ میں لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عظیم کھلاڑیوں کی عمر ان کے شوق، مہارت اور عزم کے سامنے بے معنی ہوجاتی ہے۔ الجزائر کے خلاف ارجنٹینا کے تینوں گول انھیں نے اسکور کیے۔ 39 سال کی عمر میں، جب بیشتر فٹبالر ریٹائرمنٹ یا زوال کے مرحلے میں ہوتے ہیں، میسی نہ صرف میدان میں موجود ہیں بلکہ ٹورنامنٹ کے سب سے خطرناک کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ان کی برق رفتار موومنٹ، گیند پر کنٹرول، کھیل کو پڑھنے کی صلاحیت اور فیصلہ کن لمحات میں گول کرنے کی مہارت اب بھی تقریباً ویسی ہی نظر آتی ہے جیسی ان کے عروج کے زمانے میں تھی۔
الجزائر کے خلاف یہ میچ کئی حوالوں سے تاریخی ثابت ہوا۔ میسی چھ ورلڈکپ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے اور ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے صرف چوتھے کپتان ہیں۔ ورلڈکپ میں ان کے مجموعی گول 16 ہوگئے اور اس طرح وہ جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ریکارڈ میں شریک ہوگئے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ وہ جلد........
