menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nigheban Card, Ghareeb Awam Ke Liye Maryam Nawaz Ka Tohfa

31 130
17.02.2026

نگہبان کارڈ، غریب عوام کے لئے مریم نواز کا تحفہ

پنجاب میں رمضان کی آمد سے کچھ ہفتے پہلے جب یہ خبر سامنے آئی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "نگہبان کارڈ" اور رمضان ریلیف پیکیج کے ذریعے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو دس ہزار روپے نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے تو غریب گھرانوں میں ایک غیر مرئی سی آسانی کی لہر دوڑ گئی۔ مہنگائی کے اس کڑے موسم میں جب آٹے، گھی، دال، سبزی اور ادویات تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہوں، ایسے میں ریاست کا کمزور طبقے کی طرف دستِ شفقت بڑھانا یقیناً قابلِ ستائش امر ہے۔

"نگہبان کارڈ" بظاہر ایک کارڈ ہے، مگر درحقیقت یہ اُن کروڑوں دلوں کی ترجمانی کرتا ہے جو برسوں سے کسی ایسے نظام کے منتظر تھے جو انہیں صرف وقتی راشن تھیلا نہیں، بلکہ باوقار اور منظم ریاستی سرپرستی کا احساس دے۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق اس کارڈ کے ذریعے نہ صرف رمضان میں دس ہزار روپے کی خطیر نقد امداد دی جائے گی بلکہ اسے ایک مستقل فلاحی میکانزم کی شکل دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ بھی بنیادی ضروریات اور نقد معاونت اسی منظم چینل سے پہنچائی جائے گی۔

یہاں یہ حقیقت فراموش نہیں کی جا سکتی کہ پاکستان میں ماضی کے بیشتر فلاحی منصوبے "موسمی سیاست" کا شکار رہے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا احساس پروگرام، انہوں نے غریبوں کی فوری ضرورت تو کسی حد تک پوری کی، مگر انہیں مستقل معاشی خود کفالت کی شاہراہ پر ڈالنے میں مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکے۔ مریم نواز........

© Daily Urdu