menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ghareebon Ka Waali Nabi e Ummi

9 0
latest

غریبوں کا والی نبی اُمِی ﷺ

ہر ذرہ ترے نام کی عظمت کا امیں ہے تو صاحبِ لولاک، تو سرورِ دیں ہے

تو شافع محشر ہے تو سلطانِ دو عالم ثانی ترا کونین کی محفل میں نہیں ہے

اللہ تعالٰی نے زندگی کے تمام گوشوں کو نورِ ہدایت سے منور کرنے کے لئے اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد ﷺ کو رحمت اللعالمین کی خلعت زیبا عطا فرما کر اپنی مخلوق کی چارہ گری کے لئے مبعوث فرمایا۔ ھادیٔ کائنات ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو ہمیں زندگی کی بوقلمونیوں کا ایک حسین و جمیل مرقع نظر آتا ہے۔ وہاں جنگ کی شعلہ سامانیاں بھی ہیں اور صلح کی رافت و رحمت بھی۔ ہم نے محبوب خدا ﷺ کو حلقہ یاراں میں بھی دیکھا اور حملہ آوروں کے نرغے میں بھی۔ آپ کی کاروباری مصروفیات کا بھی مطالعہ کیا اور غار حرا میں ان کے سوز و گداز کا جائزہ بھی لیا۔

ہم نے انھیں اپنے وطن سے بظاہر بے بسی کے عالم میں ہجرت کرتے بھی دیکھا اور چند سال بعد اسی شہر میں فاتحانہ شان و شوکت کے ساتھ داخل ہونے کا منظر بھی ملاحظہ کیا۔ اپنے اہل و عیال کے ساتھ برتاؤ کا اعلیٰ نمونہ بھی ہمارے سامنے ہے اور اپنے جانثاروں کے ساتھ حسن سلوک کی تفصیلات بھی ہم نے سنی ہیں۔ لیکن آپ کے کردار کی نمایاں خوبی امت کے غریب اور پس ماندہ طبقے کے ساتھ آپ کی........

© Daily Urdu