menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ka Almiya (3)

44 0
19.07.2026

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے گا ہم نے 1947ء میں باہر اور اندر دونوں محاذوں پر جنگ شروع کی اور 80 برسوں میں اسے بند نہیں ہونے دیا، ہمارے چار ہمسائے ہیں، بھارت، چین، افغانستان اور ایران، ہم تین سے مسلسل الجھ رہے ہیں، ہم چین سے نہیں لڑسکے اور اس کی وجہ چین کی برداشت اور صبر ہے ورنہ سنکیانگ کی اسلامی موومنٹ کو لاہور سے مجاہدین کی سپلائی شروع ہو چکی تھی، یہ جنرل کاکڑ کی مہربانی تھی انہوں نے یہ سپلائی بند کر دی ورنہ چین کے ساتھ بھی ہمارا پھڈا شروع ہو چکا تھا، ہم بھارت کے ساتھ چھوٹی بڑی پانچ جنگیں لڑ چکے ہیں، ان کا کیا فائدہ ہوا؟ ہم اگر پانچ مزید لڑ لیں گے تو ان کا کیا فائدہ ہوگا؟

یہاں ایک اور سوال بھی پیدا ہوتا ہے فرض کریں ہم اگر انڈیا کو فتح کر لیتے ہیں یا یہ چار پانچ ٹکڑوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو ہمیں کیا فائدہ ہوگا، ہم اگر چار صوبوں کا ملک نہیں چلا پا رہے تو کیا ہم کنیا کماری سے رن آف کچھ تک پھیلے بھارت کا بوجھ اٹھا سکیں گے؟ دوسرا یہ اگر چار پانچ حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو کیا ہم مزید پانچ ملکوں سے لڑیں گے کیوں کہ وہ بھی تو ہندو سٹیٹس ہی ہوں گی، ہمیں اگر ایک ہندو سٹیٹ سانس نہیں لینے دے رہی تو پانچ ہمارے ساتھ کیا کریں گی؟ دوسرا اگر خالصتان بن جاتا ہے تو کیا سکھ لاہور، شیخو پورہ اور سیالکوٹ کا مطالبہ نہیں کریں گے، یہ شہر ان کے ویٹی کن ہیں لہٰذا کیا ہمارا ان کے ساتھ پھڈا شروع نہیں ہوگا؟

ہمارے پاس ان سوالوں کے کیا جواب ہیں! ہمیں یہاں ایک اور حقیقت بھی ماننا ہوگی ہمیں 80 برسوں میں کوئی سیاسی جماعت اور کوئی سیاسی لیڈر پسند نہیں آیا، بنگالیوں نے آل انڈیا مسلم لیگ بنائی تھی، پاکستان بنانے میں ان کا کردار ہم سے زیادہ تھا لیکن ہم نے انہیں غدار قرار دے کر الگ کر دیا، ملک کی بانی جماعت مسلم لیگ نے 80 برسوں میں چودہ نئے روپ لیے، اس وقت بھی اس کے چار ورژن موجود ہیں۔

پاکستان میں کون سا لیڈر ہے جسے ہم نے خود کرسی پر نہ بٹھایا ہو اور پھر اسے کھینچ کر نہ اتارا ہو، اسے جیلوں، عدالتوں اور سڑکوں پر ذلیل نہ کیا ہو اور آخر میں اسے دوبارہ موقع نہ دیا ہو، ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کس کی پیداوار تھے، الطاف حسین کو کس نے جنم دیا تھا، طالبان کس نے پیدا کیے، حافظ سعید اور ٹی ایل پی کس نے بنائی تھی اور آخر میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور کس نے کیا، آج ہم مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہیں لیکن مولانا کو یہاں تک کون لے کر آیا اور کے پی، بلوچستان اور آزاد........

© Daily Urdu