menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Operation Bunyan Ul Marsoos (4)

52 0
07.05.2026

آپریشن بنیان المرصوص (4)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ ہوئی، پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا سا شہر ہے، یہ دو وجوہات سے دنیا میں مشہور ہے، پہلی وجہ امرناتھ یاترا ہے، پہلگام سے 45 کلومیٹر دور 17000 فٹ کی بلندی پر امرناتھ کی چوٹی ہے، اس پر ایک برفانی غار ہے جس میں برف کا بڑا تودا ہے، یہ آبشار کے جمنے سے پیدا ہوا، امرناتھ غار ہندوئوں کے لیے بہت مقدس ہے، ہندو روایات کے مطابق بھگوان شیو اپنے بیل پر اننت ناگ آیا، بیل وادی میں چھوڑا اور پیدل اس غار میں آگیا، شیو کے بیل کی وجہ سے وادی "بیل گائوں" بنی اورپھر بگڑ کر پہلگام بن گئی۔

امرناتھ مندر کا برف کا تودا شباہت میں مردانہ عضو سے ملتا ہے لہٰذا یہ شیولنگ کہلانے لگا، ہندو روایات کے مطابق یہ چاند کی مختلف تاریخوں میں چھوٹا اور بڑا ہوتا رہتا ہے، ہندو یاتری جولائی اور اگست میں شیولنگ کی زیارت کے لیے پہلگام آتے ہیں، اس زیارت کو امرناتھ یاترا کہا جاتا ہے اور اس میں عموماً اڑھائی سے ساڑھے چھ لاکھ یاتری ہوتے ہیں، علاقہ دشوار گزار ہے لہٰذا بے شمار یاتری راستے میں فوت ہو جاتے ہیں لیکن لوگ اس موت کو مقدس سمجھتے ہیں۔

پہلگام کی دوسری وجہ شہرت سیاحت ہے، شہر کے گرد درجن بھر ایسے مقامات اور چراہ گاہیں ہیں جہاں پورے بھارت سے لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں، ان مقامات میں بسیران وادی بھی شامل ہے، یہ پہلگام سے سات کلومیٹر دور ہے تاہم سڑک نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پہنچنے میں 45 منٹ لگ جاتے ہیں، علاقہ بہت خوب صورت ہے، چیڑھ کے گھنے جنگلوں کے درمیان خوب صورت چراہ گاہ ہے جس میں دن بھر گھوڑے اور بھیڑیں چرتی رہتی ہیں۔

22 اپریل 2025ء کو اس چراہ گاہ کے قریب موجود چیڑھ کے جنگل سے چار نوجوان نکلے، انہوں نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی اور ان کے ہاتھوں میں امریکی ساختہ ایم فور رائفلیں تھیں، وہ چاروں سیاحوں کے پاس آئے، ان کے شناختی کارڈ چیک کیے اور انہیں گولیاں مارتے چلے گئے، 20 منٹ کی اس کارروائی میں 25 سیاحوں کو قتل کر دیا گیا جب کہ 17 کو زخمی کرکے میدان میں پھینک دیا گیا، نوجوان اس کے بعد جنگل میں غائب ہو گئے، بھارت اب تک انہیں تلاش نہیں کرپایا۔ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو "پہلگام اٹیکس" کا نام دیا۔

اس واقعے پر بھارت اور پاکستان کے دو مختلف "ورژن" ہیں، بھارت کے مطابق یہ پاکستان کا فوجی آپریشن تھا، یہ ورژن کی دلیل میں کہتے ہیں دہشت گردوں نے ایک ایسا مقام منتخب کیا جہاں سڑک اور موبائل فون سگنل نہیں تھے، قریب ترین فوجی کیمپ گھنٹے کے فاصلے پر تھا، فوج کا ہیلی پیڈ وہاں سے ایک گھنٹے کی فلائیٹ پر تھا، ہسپتال بھی دور تھے اور تھانہ بھی چناں چہ یہ سائیٹ فوجی آپریشن کے لیے آئیڈیل تھی، دوسرا یہ لوگ دن ڈیڑھ بجے آئے، 20 منٹ میں کارروائی کی اور جنگل کے ذریعے اندھیرا پھیلنے سے پہلے اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے، دہشت گرد جانتے تھے بھارتی فوج اور حکومت کو ایکٹو ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ جائیں گے چناں چہ یہ سسٹم کے ایکٹو ہونے سے پہلے اطمینان سے اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوجی وردیاں بھی پہن رکھی تھیں تاکہ یہ پولیس........

© Daily Urdu