menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Oil And Space War

34 1
05.02.2026

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31 دسمبر 2025ء کو ملی، ہم لوگ اس وقت شیراز میں تھے۔ ہمارا گائیڈ حمید ہمدانی بوعلی سینا کے شہر ہمدان سے تعلق رکھتا تھا، وہ مہربان، شائستہ اور بہت اچھا میزبان تھا، اس نے بتایا ہمدان میں تاجروں نے ہڑتال اور مظاہرے شروع کر دیے ہیں، اس کا کہنا تھا شیراز کے تاجر بھی دکانیں بند کر رہے ہیں چناں چہ ہمیں آج شاید سڑکوں پر افراتفری نظر آئے۔

اس کا کہنا تھا لیکن پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، ایران میں ہر سال چھ ماہ بعد اس قسم کا احتجاج ہوتا رہتا ہے تاہم ایرانی کسی غیر ملکی یا سیاح کو تنگ نہیں کرتے، آپ محفوظ ہیں، ہم مطمئن ہو گئے، ہمیں اس وقت تک شہر میں کسی قسم کی افراتفری نظر نہیں آئی تھی، میری اس شام واپسی کی فلائیٹ تھی، میں شیراز ائیرپورٹ پر گیا وہاں بھی حالات معمول کے مطابق تھے، میں پاکستان واپس آ گیا جب کہ ہمارا گروپ مشہد چلا گیا، یہ لوگ دو جنوری کو مشہد سے تہران اور تین جنوری کو تہران سے لاہور واپس آ گئے۔

اس دوران مظاہروں اور فسادات کی خبریں آنے لگیں، میں بہت پریشان تھا مگر گروپ کو کسی جگہ افراتفری دکھائی نہیں دی جب کہ پوری دنیا کا میڈیا ایران کے فسادات کی خبروں سے بھرا ہوا تھا، بہرحال قصہ مختصر ہمارے لوگ ایران میں لاک ڈائون سے پہلے واپس آ گئے، گائیڈ حمید ہمدانی نے بعد ازاں بتایا ایران کے حالات اچانک خراب ہو گئے تھے، پورے ملک میں مظاہرے اور فسادات ہو گئے جن میں لوگ مارے بھی جا رہے ہیں، وہ بار بار کہہ رہا تھا آپ ہمارے لیے دعا کریں۔

میں بھی برادراسلامی ملک کے لیے بہت پریشان تھا، ایران افغانستان کی طرح ہمارے بارڈر پر ہے، اس کے حالات کی خرابی پاکستان کو لازماً متاثر کرے گی، بہرحال آنے والے دنوں میں ایران کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے گئے، 400 شہروں میں فسادات ہوئے جن میں تین ہزار سے زائد لوگ مارے گئے، 460 سرکاری عمارتیں اور 700 بینک جلا دیے گئے، ہزاروں گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ 61 مساجد کو بھی آگ لگا دی گئی، یہ صورت حال اپنی جگہ لیکن امریکا اور اسرائیل کا مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہوجانا حیران کن تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر براہ راست حملے کی دھمکی تک دے دی تھی، اسرائیل نے بھی انٹرنیشنل فلائیٹس بند کرکے جنگی مشقیں شروع کر دیں۔

پاکستان، قطر اور یو اے ای بھی ایکٹو ہو گئے یوں عام تاجروں کے مظاہروں نے عالمی جنگ کی صورت اختیار کر لی، آج تازہ ترین حالات........

© Daily Urdu